مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نبیﷺ نے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ اس لفظ سے دلیل لی گئی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
اس لفظ سے دلیل لی گئی ہے کہ وہ طلاق واقع ہوگئی تھی کیونکہ رجوع طلاق کے بعد ہی ہوتا ہے۔
جو حضرات اس طلاق کے واقع ہونے کے قائل نہیں وہ اس کا یہ مطلب لیتے ہیں کہ اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرلیے جائیں جیسے پہلے قائم تھے۔
(2)
”اگر وہ عاجز ہو“ کا مطلب یہ ہے کہ اگر اسے صحیح طریقے سے طلاق دینا نہیں آیا، اور اسے نے احمقانہ حرکت کی ہے تو اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ اس کا یہ مطلب بھی لیا گیا ہے کہ طلاق تو طلاق ہی ہے وہ تو ہوہی گئی، یا یہ مطلب ہے کہ جب وہ صحیح طریقے سے طلاق نہیں دے سکا تو وہ دینا نہ دینا برابر ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نےیہ مطلب بیان کیا ہے کہ طلاق واقع ہوگئی۔ (صحیح البخاري، الطلاق، باب إذ طلقت الحائض تعتد بذلك الطلاق، حدیث: 5252)
یہی مطلب زیادہ صحیح ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2022