مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہو تا ہے کہ حضرت فاطمہ بنت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہو تا ہے کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے خاوند حضرت ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ مخزومی رضی اللہ عنہ نے دو طلاقیں پہلے دی تھیں۔
اور تیسری طلاق یمن سے حضرت عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کے ذریعے سے بھیجی۔
تین طلاقیں اکٹھی نہیں دی تھیں۔ (صحیح مسلم، الطلاق، باب المطلقة البائن لا نفقة لها، حدیث: 1480)
اسی تفصیل کی روسے کئی محققین نے اس روایت کو بھی صحیح کہا ہے کیونکہ اس روایت کا ابہام صحیح مسلم کی روایت سے دور ہوگیا۔
بہرحال صحیح مسئلہ یہی ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں ایک ہی طلاق شمار ہوں گی۔
اس کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:
(کتاب ”ایک مجلس کی تین طلاقیں“ تالیف حافظ صلاح الدین یوسف۔)
(2)
طلاق جس طرح عورت کو براہ راست مخاطب کرکے دی جاسکتی ہے، ایسے ہی کسی قابل اعتماد شخص کے ذریعے سے طلاق کا پیغام بھی بھیجا جا سکتا ہے اور لکھ کر بھی طلاق بھیجی جاسکتی ہے۔
ہر صورت میں طلاق واقع ہوجائے گی۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2024