🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) طلاق کے بعد بھی عدت خاوند کے گھر ہی گزارنی چاہیے۔ (2) اگر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
طلاق کے بعد بھی عدت خاوند کے گھر ہی گزارنی چاہیے۔

(2)
  اگر کوئی شدید عذر موجود ہو تو رہائش تبدیل کی جا سکتی ہے۔

(3)
  ویران گھر کا مطلب یہ ہے کہ ااس کے قریب آبادی بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھی۔

(4)
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عذر کی وجہ سے رہائش تبدیل کرلینے کی اجازت دی تھی۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اسے عام حکم سمجھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس موقف سے اتفاق نہیں کیا اور واضح کیا کہ ہر عورت کو اس طرح اجازت نہیں اور یہی موقف درست ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2032