🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) انسان کےدل میں مختلف خیالات آتے رہتے ہیں جن میں اچھے خیالات بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  انسان کےدل میں مختلف خیالات آتے رہتے ہیں جن میں اچھے خیالات بھی ہوتے ہیں اوربرے بھی۔
یہ جب تک خیالات کی حدتک رہیں ان پر مؤاخذہ نہیں ہے۔

(2)
  جب خیال عزم کے درجے پر پہنچ جائے تو نیک عزم کا ثواب ہوتا ہے۔
اسی طرح ایک شخص برے کام کا پروگرام بناتا ہے لیکن کسی وجہ سے وہ پروگرام ناکام ہوجاتا ہے تو اس نے جس حد تک کوشش کی ہے اس کا گناہ ہوگا، مثلاً:
ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کیا لیکن وہ بچ گیا تو حملہ آور کو گناہ بہر حال ہوگا اگرچہ وہ قتل نہیں کرسکا۔
ارشاد نبوی ہے:
”جب دو مسلمان تلواریں لے کر ایک دوسرے کے مقابل آ جائیں تو قاتل اور مقتول (دونوں)
جہنم میں جائیں گے۔“
عرض کیا گیا:
یہ تو قاتل ہے (اس لیے مجرم ہے)
مقتول(کو سزا ملنے)
کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا:
”وہ بھی اپنے ساتھی کے قتل کی شدید خواہش رکھتا تھا۔“ (صحیح البخاري، الفتن، باب إذا التقی المسلمان بسیفیهما، حدیث: 7083)

(3)
  بعض اعمال کا تعلق صرف دل سے ہے، مثلاً محبت، نفرت، خوف وغیرہ، ان میں سے جو چیزدل میں بیٹھ جاتی ہے اور دوسرے اعمال پراثر انداز ہوتی ہے، اس پر ثواب و عذاب ملتا ہے، مثلاً:
اللہ سے محبت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت، قرآن کا احترام، یا کسی نیک کام سے نفرت یا کسی نیک آدمی سے بغض وغیرہ۔
ایمان، کفر، اخلاص اور نفاق کا تعلق اسی قسم سے ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2040