مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ہے کہ رسول...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے ان تک اللہ کا یہ پیغام پہنچایا۔
(2)
اس میں امہات المومنین رضی اللہ عنہن کی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا بیان ہے۔
(3)
امہات المومنین کے عظیم ایمان اور آخرت کےاجر و ثواب کی طلب کا ذکر ہے جس کی وجہ سے انہوں نے دنیا کی عیش و عشرت کی بجائے آخرت کے ثواب کے حصول کا فیصلہ فرمالیا۔
(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خواہش کہ والدین سے مشورہ کرکے جواب دیں، اس لیے تھی کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کم عمری کی وجہ سے کوئی غلط جذباتی فیصلہ نہ کر بیٹھیں۔
(5)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے والدین کے ایمان کی پختگی اور ایمانی فراست پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتماد۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2053