مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خلع کی ظاہری صورت اگرچہ طلاق کے مشابہ ہے، یعنی عورت کے مطالبے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خلع کی ظاہری صورت اگرچہ طلاق کے مشابہ ہے، یعنی عورت کے مطالبے پر مرد اسے طلاق دیتا ہے، تاہم یہ حقیقت میں فسخ نکاح ہے، اس لیے اس کی عدت تین حیض نہیں بلکہ ایک حیض ہے۔
(2)
خلع کے بعد ایک حیض کا انتظار استبرائے رحم کےلیے ہے، یعنی اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ عورت امید سے تو نہیں۔
ایک بار حیض آنے پر یہ بات معلوم ہوجاتی ہے۔
اگر حیض نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ حمل سے ہے، لہٰذا بچے کی ولادت تک دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2058