مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ تعالی سننے کی صفت سے متصف ہے اور اس کی سماعت بندوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی سننے کی صفت سے متصف ہے اور اس کی سماعت بندوں کی طرح محدود نہیں بلکہ لامحدود ہے۔
(2)
حضرت خولہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بڑھاپے کا ذکر اس لیے کیا کہ اگر وہ جوان ہوتیں تو ان کےلیے دوسرا نکاح کرلینا آسان ہوتا، کوئی نا کوئی اس کی جوانی کی پیش نظر یا اولاد کی امید میں ان سے نکاح کرلیتا، اس طرح ان کےلیے بچوں کی دیکھ بھال آسان ہوجاتی۔
(3)
مصیبت میں اللہ ہی سے دعا کرنی چاہیے۔
اللہ تعالی تمام مشکلات کا حل کرنے والا ہے۔
(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مرضی سےکوئی شرعی حکم جاری نہیں کرسکتے تھے بلکہ اللہ کی طرف سے جو حکم نازل ہوتا تھا اسی پر عمل کرتے اور کرواتے تھے، اللہ تعالی نے فرمایا:
﴿ قُل ما يَكونُ لى أَن أُبَدِّلَهُ مِن تِلقائِ نَفسى إِن أَتَّبِعُ إِلّا ما يوحى إِلَىَّ إِنّى أَخافُ إِن عَصَيتُ رَبّى عَذابَ يَومٍ عَظيمٍ﴾ (یونس: 10/ 15)
”کہہ دیجئے! مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس (قرآن)
میں ترمیم کروں میں تو اسی کی پیروی کروں گا جو کچھ میرے پاس وحی کے ذریعے سے پہنچا ہے۔
اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے بھی ایک بڑے دن کے عذاب کاخوف ہے۔“

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2063