🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ واقعہ غالباً وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہوا ہے۔ معلوم...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  یہ واقعہ غالباً وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہوا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ خاوند کو اپنی بیوی پر شک تھا لیکن اسے اپنی آنکھوں سے ملوث نہیں دیکھا تھا۔
جب اس نے آنکھوں سے دیکھ لیا تو اللہ تعالی نے آیات نازل فرما دیں۔

(2)
لعان کا حکم صرف مرد اور عورت سے تعلق رکھتا ہے۔
اگر کوئی شخص بیوی کے علاوہ کسی اور عورت پر الزام لگاتا ہے تو ضروری ہے کہ چار گواہ پیش کیے جائیں، اگر عدالت کی نظر میں ان کی گواہی قابل قبول ہوگی تو یہ مرد اور عورت بدکاری کی سزا کے مستحق ہوں گے، ورنہ یہ مدعی اوراس کے گواہ بھی (جو چارسے کم ہوں)
قذف کی حد کے سزا وار ہوں گے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2068