🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محقیقین نے اسے شواہد کی وجہ سے حسن قرار دیا ہے‘ نیز ہمارے شیخ نے بھی اس کے شواہد کا تذکرہ کیا ہے۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر حسن بن جاتی ہے جو علمائے محققین کے نزدیک قابل عمل اور قابل حجت ہوتی ہے تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواءالغليل: 7/ 108، 109، 110)

(2)
  غلام کو نکاح کرنے کے لیے آقا کی اجازت کی ضرورت ہے لیکن جب نکاح ہو جائے تو آقا اس کا نکاح فسخ نہیں کر سکتا۔

(3)
طلاق دینا خاوند کا حق ہے، چاہےخاوند آزاد ہو یا غلام۔
کسی اور کو نہیں کہ اسےبیوی سے علیحدگی پر مجبور کرے۔

(4)
”پنڈلی پکڑنا“ ان بے تکلفانہ تعلقات کی طرف اشارہ ہے جو خاوند اور بیوی میں ہوتے ہیں۔
آقا جب اپنی لونڈی کا نکاح کسی سے کر دے تو اسے یہ حق حاصل نہیں رہتا کہ لونڈی کے اعضائےمستورہ کو دیکھے یا چھوئے۔
یہ حق خاوند کا ہو جاتا ہے۔
اسی طرح طلاق بھی خاوند ہی کا حق ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2081