🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) والدین کی خدمت و اطاعت جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے ۔ (2)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
والدین کی خدمت و اطاعت جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے۔

(2)
والدین کو خوش رکھنا جنت میں جانے بہترین ذریعہ ہے۔

(3)
مومن کو جنت کی بہت خواہش ہوتی ہے، اس لیے والدین کی اطاعت کا بہت خیال رکھنا چاہیے تا کہ جنت مل سکے۔
4:
والدین اگر کسی ایسے کام كاحکم دیں جو شرعاً جائز ہو تو اس کی تعمیل کرنی چاہیے، خواہ وہ دل کو ناگوار ہی لگے، لیکن والدین کو بھی چاہیے کہ اولاد کے جائز جذبات كا لحاظ رکھیں۔

(5)
صحابہ کرام نفلی عبادات کا بہت شوق رکھتے تھے، اسی لیے برداشت کے مطابق نفلی عبادات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے بشرطیکہ اس سے حقوق العباد میں خلل نہ پڑے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2089