🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اہل عرب کی عادت تھی کہ باپ کی قسم کھا لیا کرتے تھے،...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  اہل عرب کی عادت تھی کہ باپ کی قسم کھا لیا کرتے تھے، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا دیا۔

(2)
  اللہ کے سوا کسی کی قسم کھانا جائز نہیں، خواہ باپ کی ہو یا دادا کی، یا استاد کی یا پیر کی یا بزرگ کی یا کسی ولی کی یا نبی کی جیسے بعض لوگ حضرت علی کی یا ” پنجتن پاک“ کی قسم کھا لیتے ہیں۔
یہ سب حرام ہیں۔

(3)
  نقل کا مطلب یہ ہے کہ مثال کے طور پر کسی کی بات کرتے ہوئے کہا جائے کہ ”فلاں نے کہا:
قسم ہے پیرودستگیر کی! میں سچ کہہ رہا ہوں۔“
حضرت عمر نے حکم کی اس حد تک تعمیل کی کہ کسی کی بات بیان کرتے ہوئے بھی یہ نہیں کہا:
”فلاں کہہ رہا تھا:
قسم ہے لات وعزی کی!“ (4)
  نامناسب الفاظ کو زبان سے نکالنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
کسی کی بات سنانے کی ضرورت پڑ جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس نے لات وعزی کی قسم کھا کر یوں کہا:
جیسے ہم کسی کی گالی نقل کرنے سے اجتناب کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں:
فلاں نے ماں کی گالی دی، گالی کے الفاظ نہیں دہراتے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2094