🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح اور حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل: 8؍2698، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشار عواد، حدیث: 2101)
علاوہ ازیں مذکورہ روایت کے ایک ٹکڑے (لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ،)
کی تائید صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی روایت سے بھی ہوتی ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الأیمان والنذور، حدیث: 6648)
۔

(2)
  قسم دلانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اگر تو نے قسم کھالی تو میں اعتبار کر لوں گا۔
اب دوسرا شخص قسم کھاتا ہے اور قسم دلانے والا پھر بھی اعتبار نہیں کرتا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی نظر میں قسم کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔
اگر یہ بات تھی تو پھر قسم دلانا ہی غلط تھا ورنہ تسلیم کرے۔

(3)
  قسم کھا کر جھوٹ بولنا بہت بڑا گنا ہے۔

(4)
  قسم صرف اللہ کی کھانی اور دینی چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2101