🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائدہ: مسلمان جب یہ لفظ کہتا ہے: ’’جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے۔‘‘ تو اس کا مطلب...
اردو حاشہ:
فائدہ:
مسلمان جب یہ لفظ کہتا ہے:
”جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے۔“
تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ معاملات اللہ کے اختیار میں ہیں لیکن ظاہری طور پر معاملہ فلاں کے اختیار میں ہے اس کے فیصلے پر عمل ہوگا۔
یہ بات صحیح ہے لیکن الفاظ اس قسم کے ہیں گویا اللہ تعالیٰ اور انسان مل کر کوئی فیصلہ کرتے ہیں، اس لیے ایسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے جن کا ظاہری مطلب نامناسب ہو اگرچہ کہنے والے کا مقصد وہ نامناسب بات نہ ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2117