🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) توریہ کا مطلب ہے ایسی بات کرنا جس کے دو مطلب ہوں مخاطب...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  توریہ کا مطلب ہے ایسی بات کرنا جس کے دو مطلب ہوں مخاطب اس کا کچھ اور مطلب سمجھے اور بات کرنے والا دوسرا مطلب مراد لے رہا ہو تاکہ جھوٹ بھی نہ ہو اور جان بھی بچ جائے۔

(2)
  جب جان، مال یا آبرو کو خطرہ ہو تو دشمن سے بچنے کے لیے توریہ کرنا جائز ہے۔

(3)
  دوسرے مسلمان کی جان بچانے کے لیے بھی توریہ کرنا جائز ہے۔

(4)
  حضرت سوید نے یہ قسم نہیں کھائی کہ یہ وائل بن حجر نہیں بلکہ بھائی ہونے کی قسم کھائی۔
دشمن نے انہیں سوید کا سگا بھائی سمجھا، اس لیے چھوڑ دیا جبکہ حضرت سوید کا مطلب یہ تھا کہ یہ میرا دینی بھائی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2119