🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عرب کے مشرکین کچھ بزرگوں کے مجسمے بنا کر پوجتے تھے انہیں صنم...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  عرب کے مشرکین کچھ بزرگوں کے مجسمے بنا کر پوجتے تھے انہیں صنم (بت)
کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بزرگوں سے منسوب کجھ درختوں، چٹانوں، قبروں اور پتھروں وغیرہ کو مقدس سمجھ کر ان کی زیارت کی جاتی تھی اور ان سے اپنے خیال میں برکت حاصل کی جاتی تھی۔
ایسی چیزوں کو وثن (متبرک اشیاء)
کہا جاتا ہے۔
ان کی زیارت کے خود ساختہ آداب اور اعمال اصل میں ان وثنوں کی عبادت ہے ان دونوں سے اجتناب توحید کا تقاضا ہے۔ 2۔
جہاں غیراللہ کی عبادت ہوتی ہو وہاں مومن کو اللہ کی عبادت سے بھی پرہیز کرنا چاہیے تاکہ مشرکین سے مشابہت نہ ہو۔

(3)
  اگر کسی مقام پر کوئی وثن تھا پھر وہ ختم ہو گیا تو وہاں بھی عبادت اور ذبیحہ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ اس وثن کی عبادت شروع نہ ہو جائے۔

(4)
  غیراللہ کے نام کا جانور قربان کرنا حرام ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2131