الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7299 کا باب : «بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ وَالتَّنَازُعِ فِي الْعِلْمِ وَالْغُلُوِّ فِي...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7299 کا باب: «بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ وَالتَّنَازُعِ فِي الْعِلْمِ وَالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ وَالْبِدَعِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا ہے اس کا حدیث سے مطابقت ہونا مشکل ہے کیونکہ ترجمۃ الباب کسی امر پر سختی اور تشدد کے بیان کو واضح کرتا ہے جبکہ تحت الباب جو حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں ایسے کوئی الفاظ نہیں ہیں جس سے باب سے مناسبت ظاہر ہو سکے۔
چنانچہ علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«حديث أبى هريرة و ليس الحديث مطابقاً للترجمة فى الظاهر لكن البخاري جرى على عادته فى إيراد ما لا يناسب الترجمة فى الظاهر، تشحيذ الأذهان، فأشار إلى الرواية الأخرى التى أوردها فى التمني و فيها قوله: لو مد بي الشهر، لو اصلت وصالاً يدع المعمقون تعمقهم فحصلت المطابقة.» [لب اللباب فی تراجم والابواب: 231/5]
”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی حدیث کا باب سے مطابقت نہیں ہے ظاہراً لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق اس روایت کی طرف اشارہ فرمایا ہے جسے کتاب التمنی میں ذکر فرمایا ہے کہ ”اگر اس مہینے کے دن اور بڑھ جاتے تو میں اتنے دن متواتر وصال کرتا کہ ہوس کرنے والے اپنی ہوس بھول جاتے۔“ [كتاب التمنيٰ: رقم الحديث 7241] تاکہ اس اشارے کے ذریعے تشحیذ الاذہان پیدا ہو جائے، پس یہیں سے مطابقت حاصل ہوتی ہے (ترجمۃ الباب اور حدیث کی)۔“
علامہ عینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«قيل لا مطابقة بين الحديث والترجمة هنا أصلاً، ورد بأن عادته جرت بإيراد ما لا يطابق الترجمة ظاهرًا لكن يناسبها طريق من طريق الحديث الذى يورده، و هنا كذالك.» [عمدة القاري للعيني: 59/25]
”کہا گیا ہے کہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں یہاں اصلاً مناسبت موجود نہیں ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے دوسری طرق میں ان الفاظ کو وارد کیا ہے جہاں سے بات کی مناسبت قائم ہوتی ہے۔“
علام قسطلانی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
”ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت مشکل ہے، دراصل امام بخاری رحمہ اللہ کی عادت یہ ہے کہ مطابقت ظاہراً نہ ہو بلکہ تشحیذ للاذھان کے لیے دوسرے طرق میں مناسبت ہوتی ہے (جس کی طرف آپ اشارہ کر دیتے ہیں) یہ دوسرا طرق کتاب التمنی میں گزر چکا ہے۔“ [ارشاد الساري: 59/12]
ان تفصیلات کا حاصل یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جہاں سے باب اور حدیث میں مناسبت ظاہر ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 298