مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رقیہ کا مطلب کوئی چیز پڑھ کر مریض پر پھونک مارنا ہے تا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رقیہ کا مطلب کوئی چیز پڑھ کر مریض پر پھونک مارنا ہے تا کہ اس کی برکت سے شفا ہو جائے اردو میں اسے دم جھاڑ کہتے ہیں۔
(2)
وہ دم جائز ہے جس میں قرآن کی آیات، مسنون دعائیں یا ایسے الفاظ پڑھے جائیں جن کا مطلب خلاف شریعت نہ ہو۔
جس دم کے الفاظ خلاف شریعت ہوں وه جائز نہیں، جیسے (لِي خَمْسَةٌ أُطْفِيْ بِهَا حَرَّ الْوَبَآءِ الْحَاطِمَه۔
اَلْمُصْطَفٰي وَالْمُرْتَضيٰ وَابْنَاهُمَا وَالْفَاطِمَه)
”میں پانچ حضرات کے واسطے سے تباہ کن وبا کی حرارت بجھاتا ہوں، مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، علی مرتضیٰ ان کے دو بیٹے (حسن و حسین)
اور فاطمہ۔“
اس طرح کسی عجمی زبان کے وہ الفاظ جن کا مطلب معلوم نہ ہو، ان سے بھی پرہیز کرنا چاہیے ممکن ہے اس عبارت میں شرکیہ مفہوم موجود ہو، جیسے أَهْيَا إِشْرَاهِيَا وغیرہ۔
(3)
اسلامی حکومت جب بھی کسی کو دور دراز علاقے میں کسی فرض کی ادائیگی کے لیے بھیجے اور اسے راستے میں کسی سے مدد لینے کی ضرورت پیش آجائے تو عوام کا فرض ہے کہ اسے کھانا وغیرہ مہیا کریں۔
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا:
ہم نے کہا:
اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں (کسی کام سے)
بھیجتے ہیں، راستے میں ہم کسی بستی یا قبیلے والوں)
کے ہاں ٹھہرتے ہیں، وہ ہماری مہمانی نہیں کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس صورت میں)
کیا حکم فرماتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا:
”جب تم لوگ کسی قوم کے ہاں ٹھہرو اور وہ تمہارے لیے وہ کچھ مہیا کریں جو مہمان کے لیے (مہیا کیا جانا)
مناسب ہے تو قبول کر لو۔
اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے تم خود ہی مہمانی کا وہ حق وصول کرلو جو انہیں ادا کرنا چاہیے تھا۔“ (صحيح البخاري، الأدب، باب إكرام الضعيف وخدمته……، حديث: 2137)
(4)
صحابہ کرام نے مذکورہ بالا قانون کے مطابق کھانا طلب کیا تھا، ان لوگوں نے انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے دوسرے طریقے سے ان سے حق دلوادیا۔
(5)
۔
صحابۂ کرام بالکل مطمئن ہو جائیں اور ان کا تذبذب دور ہو جائے۔
(8)
بعض اوقات ہدیہ مانگ کرلے لینا بھی جائز ہوتا ہے جب اس میں کوئی مصلحت ہو، تاہم دم جھاڑ کو کاروبار بنانا مناسب نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2156