🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سینگی لگانے والے یہ صحابی ابو طیبہ ؓ تھے۔ (صحيح البخاري، البيوع، باب...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  سینگی لگانے والے یہ صحابی ابو طیبہ ؓ تھے۔ (صحيح البخاري، البيوع، باب ذكر الحجام، حديث: 2102)
ان کا نام حضرت نافع تھا۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الإکمال فی أسماء الرجال لصاحب مشکاۃ المصابیح)
قبیلۂ بنو بیاضہ کے غلام تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں معروف اجرت عطا کرنے کے علاوہ مزید احسان بھی فرمایا کہ ان کے مالکوں سے کہہ کر ان کا خراج کم کروایا۔ (صحیح بخاری، حوالہ مذکورہ بالا)
خراج سے مراد وہ مقررہ رقم ہے جو وہ روزانہ اپنے مالکوں کو کما کر دینے کے پابند تھے۔

(2)
  سینگی لگانا اور لگوانا جائز ہے، اس لیے اس کی اجرت حلال ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2162