🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب خریدار اپنی چیز بیچنے والے سے وصول کرکے اپنے قبضے میں لے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  جب خریدار اپنی چیز بیچنے والے سے وصول کرکے اپنے قبضے میں لے لیتا ہے تو اس چیز کو پہنچنے والے نقصان کی ذمے داری بھی خريدار پر ہو جاتی ہے۔
اس سے پہلے ہونے والا نقصان بیچنے والے کا ہوتا ہے، اس لیے جس کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی، کا مطلب ہے جو چیز وصول نہیں کی گئی اور خریدار نے ابھی قبضے میں نہیں لی۔

(2)
  خریدار اپنے خریدے ہوئے سامان کو قبضے میں لے کر ہی کسی اور کے ہاتھ میں فروخت کرسکتا ہے، اس سے پہلے فروخت کرنا جائز نہیں۔

(3)
  ہر چیز کا قبضہ اس کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتا ہے، عام منقول چیز کا قبضہ چیز وصول کرلینا ہے، مثلاً:
گندم کو بیچنے والے کے پاس سے اٹھا لینا، اور غیر منقولہ چیز، مثلاً:
مکان سے بیچنے والے کا اپنی چیزیں نکال لینا اور خریدار کواس میں داخل ہونے اور رہائش اختیار کرنے کی اجازت دینا، وغیرہ۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2188