مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت جابررضی اللہ عنہ عبدالله بن عمرو بن حرام ؓ غزوۂ احد میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت جابررضی اللہ عنہ عبدالله بن عمرو بن حرام ؓ غزوۂ احد میں شہید ہو گئے تھے اور ان کی چھ یا نو بیٹیاں، حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی بہنیں ان کی زیر کفالت تھیں۔ (صحيح البخاري، المغازي، باب ﴿إِذْهَمَّتْ طَاِئفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا۔
۔
۔
﴾ ، حديث: 4056)
اس ليے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص طور پر خبر گیری فرماتے تھے۔
(2)
اگر خریدار محسوس کرے کہ بیچنے والا اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے اپنی چیز کی قیمت جائز حد سے بہت کم طلب کر رہا ہے تو احسان کا تقاضا ہے کہ اسے پوری قیمت دی جائے۔
(3)
قیمت پہلے وصول کرکے سامان بعد میں خریدار کے حوالے کرنا جائز ہے اگروہ چیز اس وقت بھی بیچنے والے کا پاس موجود ہو لیکن ا س شرط میں خریدار الو اور فروخت کار دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔
(4)
مستحق پر اس انداز سے احسان کرنا کہ بظاہر وہ کاروباری معاملہ معلوم ہو، اورممنونِ احسان شخص شرمندگی محسوس نہ کرے، بہت عالی ظرفی ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2205