مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رقم مال کے بدلے لی جاتی ہے۔ جب باغ کا پھل بیچا گیا،...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رقم مال کے بدلے لی جاتی ہے۔
جب باغ کا پھل بیچا گیا، اس وقت قابل استعمال نہیں تھا۔
گویا خریدار نے وصول نہیں کیا بلکہ یہ صرف وعدہ ہے کہ پھل تمہیں ملے گا، پھر جب پھل ضائع ہوگیا تو خریدار کو کچھ نہیں ملا، جب کہ رقم وہ پیشگی ادا کرچکا ہے یا ادا کرنے کا وعدہ کر چکا ہے۔
اس طرح وہ صرف رقم ادا کرے گا اور وصول کچھ نہیں کرے گا۔
، یہ ناجائز ہے۔
(2)
”وہ اپنے مسلمان بھائی کا مال کس وجہ سے لیتا ہے؟“ اس میں یہی اشارہ ہے کہ مال لے کر اس کے عوض کیا دیا ہے؟ ظاہر ہے کہ مال کے بدلے خریدار کو کچھ نہیں ملا تو پھر قیمت کس چیز کی لے رہا ہے؟ یعنی اس صورت میں قیمت نہ لی جائے، اگر لے لی ہو تو واپس کر دی جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2219