🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سونے چاندی کا باہمی تبادلے دونوں طرف سے فوری ادائیگی کی شرط سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سونے چاندی کا باہمی تبادلے دونوں طرف سے فوری ادائیگی کی شرط سے جائز ہے۔

(2)
اگر یہ شرط مفقود ہو تو سونے کا چاندی سے تبادلہ شرعاً منع ہے۔

(3)
حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا ”یاد رکھو۔“
اس امر کی طرف توجہ دلانے کے لیے تھا کہ مختلف اجناس کے تبادلے میں بھی بعض صورتیں ممنوع ہیں‘ لہٰذا ان کا خیال رکھا جائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2259