🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ اس کے باوجود...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔
اس کے باوجود انہیں مسئلہ معلوم نہیں تھا حتی کہ حضرت عمر ؓ نے وضاحت فرمائی‘ اس لیے کسی کے بہت بڑا عالم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو اسے معلوم نہ ہو‘ جس سے اس سے غلطی کا صدور ممکن نہ ہو۔

(2)
اگر ایک آدمی سے غلطی ہو جائے تو دوسرے آدمی کو چاہیے کہ اسے بتا دے کہ صحیح مسئلہ اس طرح ہے۔

(3)
تاکید کے لیے قسم کھانا جائز ہے۔

(4)
کسی کو ایک کام کا حکم دینے کے لیے یا منع کرنے کے لیے قسم کے لفظ سے کہنا جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2260