🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حلال و حرام کے مسائل میں سود کےمسائل آخر میں نازل ہوئے۔ (2)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حلال و حرام کے مسائل میں سود کےمسائل آخر میں نازل ہوئے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کی تشریح فرمائی اور اس کی مختلف رائج صورتوں سے واضح طور پر منع فرما دیا، اس کے باوجود بعض صورتیں ایسی ہو سکتی ہیں جو بعد میں ایجاد ہوں اور علماء کو ان کےبارے میں قیاس کرنا پڑے اس لیے علماء کو ان معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر واضح فتویٰ جاری کرنا چاہیے۔

(3)
جب کوئی تجارتی معاملہ ایسا ہو کہ اس کے جائز یا ناجائز ہونےمیں شک ہو تو اس سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک علمائے کرام سے واضح رہنمائی نہ لے لی جائے۔

(4)
تجارت کے علاوہ دوسرے معاملات میں بھی مشکوک کام سے اجتناب کرنا چاہیے۔

(5)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح اور حسن قرار دیا ہے نیز صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس ؓ سے بھی مروی ہے کہ سب سے آخر میں سود کی آیت ہی نازل ہوئی۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4544)
لہٰذا اس روایت سے اور اس کے ہم معنی دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کےباوجود قابل حجت اور قابل عمل ہے۔
مزیدتفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثة مسند الإمام أحمد: 1/ 361، وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 2276)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2276