🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کاروبار میں شراکت جائز ہے۔ (2) جاہلیت میں کاروبار کے جو طریقے رائج...
اردو حاشہ:
فوائد  و مسائل:

(1)
کاروبار میں شراکت جائز ہے۔

(2)
جاہلیت میں کاروبار کے جو طریقے رائج تھے ان میں سے وہی ممنوع ہیں جن سے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا، باقی صورتیں جائز ہیں۔

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعثت سے پہلے بھی بہترین اخلاق و کردار سے متصف تھے۔

(4)
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2287