🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حلال جانور ہے۔ اس کا گوشت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حلال جانور ہے۔
اس کا گوشت اور دودھ مفید ہے، اس لیے بکریاں پالنا اور ان کا گوشت اور دودھ استعمال کرنا چاہیے۔

(2)
اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ان جانوروں میں سے ہے جنہیں اللہ کی راہ میں ذبح کیا جاتا ہے اور عید کے موقع پر ان کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے جنت حاصل ہوتی ہے۔

(3)
اس حدیث کی سند میں ایک راوی ”زربی بن عبد اللہ“ ضعیف ہے، جس کی وجہ سے ہمارے فاضل محقق نے اسے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جب کہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ  نے اسے الصحیحہ میں صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھیے: (الصحيحة، رقم: 1128)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2306