الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: Q7418 کا باب : «بَابُ: {وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ}، {وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ} :»...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: Q7418 کا باب: «بَابُ: {وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ}، {وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ}:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب کے ذریعے عرش کا ذکر فرمایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بڑے دقیق الفاظ میں اس کا مخلوق ہونا بھی ثابت فرمایا ہے اور یہ بھی واضح فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہے، اس پر ایمان لانا بغیر تاویل کے لازمی ہے، اور تاویل کے طریقہ سے بچنا سلف کا طریقہ ہے۔ تحت الباب امام بخاری رحمہ اللہ نے دس احادیث کا ذکر فرمایا ہے، پہلی حدیث سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں عرش کا ذکر موجود ہے، دوسری حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں بھی عرش کا ذکر ہے، تیسری حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں «فوق سبع سموات» کے الفاظ ہیں، جس سے عرش کی طرف اشارہ موجود ہے، چوتھی حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں بھی آسمان کا ذکر ہے، پانچویں حدیث جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں عرش کا ذکر ہے، چھٹی حدیث بھی انہی سے مروی ہے اس میں بھی عرش کا ذکر موجود ہے، ساتویں حدیث جو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں بظاہر عرش کے الفاظ موجود نہیں ہیں مگر صحیح بخاری میں ہی دوسری جگہ عرش کے الفاظ موجود ہیں، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو مکمل کتاب بدء الخلق «باب صفة الشمس و القمر» (رقم الحدیث: 3199) میں ذکر فرمائی ہے، وہاں یہ الفاظ موجود ہیں:
«قال النبى صلى الله عليه وسلم لأبي ذر حين غربت الشمس: ”أتدري أين تذهب؟“ قلت: الله و رسوله أعلم؛ قال: فإنها تذهب حتى تسجد تحت العرش فستأذن ويؤذن لها . . . . .»
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ”جب سورج غروب ہوتا تو کہاں جاتا ہے؟“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جاتا ہے یہاں تک کہ عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے۔“
لہٰذا اس حدیث کی مطابقت بھی باب سے عرش کے الفاظ کے ساتھ قائم ہوتی ہے، ساتویں حدیث میں سورۃ توبہ کی آیت نقل فرمائی ہے جس کے آخر میں عرش کا ذکر ہے، آٹھویں حدیث جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرمائی ہے اس میں بھی عرش عظیم کا ذکر ہے، نویں حدیث جو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں بھی عرش کا ذکر ہے، دسویں حدیث جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں بھی عرش کا ذکر موجود ہے، مگر باب کے تحت جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حدیث نقل فرمائی ہے کہ «المجيد» بمعنی کریم کے ہیں۔ تحت الباب تمام احادیث میں لفظ «المجيد» وارد نہیں ہوا، پھر کس طرح سے احادیث کا باب سے مطابقت ہو گی؟ کیونکہ باب میں «المجيد» کا ذکر موجود ہے۔ اس الجھن کو دور کرتے ہوئے علامہ ابن المنیر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
”اس باب میں امام بخاری رحمہ اللہ نے جو کچھ ذکر کیا ہے، وہ ذکر عرش پر مشتمل ہے ماسوائے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے اثر کے، لیکن ان کے ساتھ ایک پرلطف بات پر متنبہ کیا ہے، وہ یہ کہ آیت میں «المجيد» قرأت کسر پر عرش کی صفت نہیں، تاکہ یہ تخیل نہ ہو کہ وہ (بھی) قدیم ہے بلکہ (کسر کے ساتھ بھی) یہ اللہ کی صفت ہے بدلیل نافع کی قرأت کے۔“ [المتوري: ص 429] ، [فتح الباري لابن حجر: 235/14]
لہٰذا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے اثر کا تعلق عرش کے ساتھ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی صفت کے ساتھ ہے، پس یہی بتلانا امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 319