🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خصوصی اجازت عطا فرمائی تھی جس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی اجازت عطا فرمائی تھی جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ فرض نہیں تھا کہ ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کے درمیان باری کی پابندی فرمائیں دیکھیے: (سورة احزاب، آیت: 51)
اس کے باوجود بنی صلی اللہ علیہ وسلم پورا انصاف فرماتے تھے۔
اس میں امت کے لیے سبق ہے کہ بیویوں اور اولاد میں انصاف کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔

(2)
اگر کوئی چیز برابر حق رکھنے والوں میں کسی ایک ہی کو دی جا سکتی ہو تو اس کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کرنا چاہیے تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو۔

(3)
عورت کسی ضرورت کی بنا پر گھر سے باہر جا سکتی ہےا ور سفر بھی کر سکتی ہے بشرطیکہ اس کےساتھ خاوند یا کوئی محرم رشتے دار موجود ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2347