🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نےسنداً ضعیف قرار دیتےہوئے کہا کہ اس حدیث کی اصل...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نےسنداً ضعیف قرار دیتےہوئے کہا کہ اس حدیث کی اصل سابقہ روایت ہے اور وہ اس کی شاہد بھی ہےاورصحیح بھی ہے علاوہ ازیں دیگر محقیقین نےبھی مذکورہ روایت کو ماقبل روایت کی وجہ سےصحیح قراردیا ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کےباوجود ماقبل روایت کی بنا پرقابل عمل اورقابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کےلیے دیکھیے: (الإرواء للألبانی: 8؍305، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشار عواد، رقم: 2371)

(2)
دعوی ثابت کرنےکےلیے دو قابل اعتماد گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔

(3)
اگردومرد گواہ نہ ہوں توایک مرد اوردوعورتوں کی گواہی بھی معتبر ہے (سورة بقرة:
آیت: 283)

(3)
  اگر مدعی کے پاس کوئی گواہ نہ ہوتو مدعا علیہ اپنا موقف صحیح ہونے پرقسم کھائے گا، اس طرح مدعا علیہ کےحق میں فیصلہ ہوجائے گا۔

(4)
اگرمدعی کے پاس صرف ایک گواہ ہوتومدعی ایک قسم کھائے گا اوراس طرح مدعی کا دعوی ثابت ہوجائے گا۔

(5)
امام ترمذی رحمہ اللہ نےفرمایا:
”صحابہ ؓ اورتابعین میں سے بعض علماء کےنزدیک اس پرعمل ہے کہ حقوق اورمالی معاملات میں ایک گواہ کےساتھ ایک قسم (کی بنا پرفیصلہ کرنا)
درست ہے۔
امام مالک امام شافعی، امام احمد بن حنبل اورامام اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی موقف ہے۔“ دیکھیے: (جامع الترمذی الأحکام باب ماجاء فی الیمین مع الشاھد، حدیث: 1345)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2371