مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نےسنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نےسنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح کہا ہے۔
دکتور بشار عواد اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہےلیکن اس سے پہلے والی روایت اس کی شاہد ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اورقابل حجت ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھیے: (الصحیحة، رقم: 775، 825، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتوربشار عواد، حدیث: 2389) (2)
عورت اپنےمال میں سے صدقہ دینا چاہے تو بہتر ہےکہ خاوند سےاجازت لےلے۔
(3)
امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نےفرمایا ہے کہ اگر عورت سمجھ دار ہو تو خاوند کےموجود ہوتےہوئے بھی وہ کسی کو صدقہ دے سکتی ہے، یعنی خاوند سےاجازت لینا ضروری نہیں ہے۔
اورانھوں نے دلیل کےطور پر چاراحادیث ذکر کی ہیں۔
ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےحضرات اسماء رضی اللہ عنہ سےفرمایا:
”خرچ کر، اورگن مت ورنہ اللہ بھی تجھے گن کردے گا۔
اورسنبھال کرنہ رکھ ورنہ اللہ بھی (تجھے دینے کی بجائے)
سنبھال کررکھ لےگا۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں یہ نہیں فرمایا کہ اپنے شوہر حضرت زبیربن عوام سےپوچھ لیا کرو۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الھبة وفضلھا والتحریص علیھا، باب ھبة المرآۃ لغیر زوجھا، وعتقھا إذا کان لھا زوج فھو جائز إذا لم تکن سفیھة .......، حدیث: 2590)
لیکن یہ جواز اس وقت ہے جب عورت کو یہ معلوم ہو کہ خاوند کو میرے صدقہ کرنے پراعتراض نہیں ہوگا یا اتنی مقدار پر وہ اعتراض نہیں کرے گا۔
اور وہ اتنی ہی مقدار صدقہ کرتی ہے جس پرخاوند معترض نہیں ہوتا۔
واللہ أعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2389