🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کسی کی طرف سےکوئی چیز خریدنا بیچنا درست ہے۔ اسے ’’وکالت‘‘ کہتےہیں ۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  کسی کی طرف سےکوئی چیز خریدنا بیچنا درست ہے۔
اسے ”وکالت“ کہتےہیں۔
اورجو دوسرے کا نمائندہ بن کر کوئی چیز خریدتا یا بیچتا ہے اسے ”وکیل“کہتےہیں۔

(2)
امانت کی رقم ذاتی استعمال میں لانا درست ہے بشرطیکہ یہ یقین ہوکہ مالک کےطلب کرنے پررقم فوراً ادا کر دی جا سکے گی۔

(3)
جب کوئی شخص کسی کام میں تعاون کرے تواس کو دعا دینا اوراس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

(4)
اگر امانت کی رقم سےتجارت میں نقصان ہوجائے تووہ تجارت کرنے والے کا نقصان ہو گا، امانت پوری ادا کرنی پڑے گی، اسی طرح اگر نفع ہوتووہ بھی تجارت کرنے والے کا ہےں وہ اپنی مرضی سے بطور ہدیہ رقم کےمالک کوکچھ رقم پیش کردے تو اسےقبول کرنا جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2402