🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے، تاہم اجتناب بہتر ہے۔ (2) قرض لیتے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے، تاہم اجتناب بہتر ہے۔

(2)
قرض لیتے وقت یہ نیت ہونی چاہیے کہ اسے جلد ازجلد ادا کیا جائے گا۔

(3)
ایسی نیت رکھنے والوں کی اللہ تعالی مدد فرماتا ہےاور وہ آسانی کے ساتھ قرض ادا کر دیتے ہیں بشرطیکہ وہ ادائیگی کےلیے مخلصانہ کوشش کریں اور اس میں کوتاہی نہ کریں۔

(4)
اللہ تعالی کے ہاں حسن نیت کی بہت اہمیت ہے۔

(5)
اگر کوئی شخص قرض ادا کرنے سے پہلے فوت ہو گیا تو وارثوں کا فرض ہے کہ قرض ادا کریں، اگر ادائیگی نہ کی گئی تو قیامت کونیکیوں کی صورت میں ادائیگی کرنی پڑے گی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2408