🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے۔

(2)
تنگ دست مقروض پرآسانی کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اس سے سختی کے ساتھ مطالبہ نہ کیا جائے اسے مزید مہلت دی جائے یا قرض معاف کر دیا جائے۔

(3)
نیکیوں کا بدلہ آخرت میں توملتا ہی ہے اللہ تعالی دنیا میں بھی اچھا بدلہ عطا فرماتا ہے اسی طرح گناہوں کی وجہ سے جس طرح آخرت میں سزاملتی ہے، دنیا میں بھی اس کے برے اثرات ظاہر ہوتےہیں۔

(4)
اسلام کی اخلاقی تعلیمات پرعمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوتا ہے جس کے فوائد نیکی کرنے والے کوبھی پہنچتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2417