🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قرض واپس مانگتے وقت جب مقروض ادا کرنے سے انکار کرے یا بہانہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرض واپس مانگتے وقت جب مقروض ادا کرنے سے انکار کرے یا بہانہ بازی کرکے مزید مہلت کا طالب ہوتو غصہ آ جانا فطری بات ہے لیکن غصے پرقابو پانا بہت بڑی نیکی ہے۔

(2)
عفاف (گناہ سے اجتناب یا شرافت)
کامطلب یہ ہے کہ نرمی اورشفقت سےمطالبہ کرے۔
گالی گلوچ تک نوبت نہ پہنچنے دے۔
وہی مال وصول کرے جواس کےلیے لینا حلال ہے۔

(3)
مقروض کو بھی چاہیے کہ قرض خواہ کےاحسان کا خیال کرتے ہوئے اچھے طریقےسے بات کرے۔
وقت پرقرض اداکرے۔
نہ کرسکے تومزید مہلت طلب کرے اورمعذرت کرے۔

(4) (واف اوغیرواف)
اگرعفاف کی صفت بنایا جائے توعفاف کےمکمل یاغیر مکمل ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر غصہ آ جائے تو بھی حد سے نہ بڑھے اگر پوری طرح عفاف پرعمل نہیں ہوسکا توجہاں تک ہوسکے اس کا خیال کرے۔
مسلمان بھائی کےاحترام کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2422