مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) بیوی بچوں پرخرچ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مال ان کے حوالے کردیا...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
بیوی بچوں پرخرچ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مال ان کے حوالے کردیا جائے یا اس سے ان کی ضروریات پوری کی جائیں کیونکہ مرنے والے کے ترکے میں سے بیوی کا حقہ مقرر ہے جو باقی بچے وہ بچوں کا ہے۔
(2)
وراثت میں بعض افراد کا حصہ مقررہے۔
انھیں حصہ دینے کےبعد باقی مال قریبی رشتے داروں کو ملتا ہے۔
انھیں عصبہ کہتے ہیں۔
عصبہ افراد میں بیٹا، بھائی پرمقدم ہے۔
(3)
ترکے کی تقسیم قرض کی ادائیگی کے بعد ہوتی ہے۔
(4)
عورت کا یہ دعوی تھا کہ مرنے والے کےذمے اس کے دو دینار تھے۔
حضرت سعد بن اطول رضی اللہ عنہ اپنے اطمینان کےلیے گواہی طلب کرتےتھے عورت کے پاس گواہی نہ تھی اس قسم کی مشکلات سے بچنے کےلیے حکم دیا گیا ہے کہ قرض کا لین دین تحریر میں لانا چاہیے اور گواہ بھی مقرر کیے جائیں۔
(5)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے سے معلوم ہو گیا کہ عورت کا دعوی درست ہے اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے دو دینار دلوا دیے۔
(6)
قرض ادا نہ ہونے کی صورت میں فوت ہونے والے کواللہ کے ہاں قید کیا جاتا ہے لیکن یہ قید صرف جنت میں داخلے سےرکاوٹ ہے اس کی وجہ سے وہ جہنم کا مستحق نہیں بن جاتا۔
واللہ أعلم.

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2433