🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
امام کے آمین کہنے کا ذکر نہیں، قول میں خطاب اگر مطلقاً ہو تو جہر پر محمول ہوتا ہے
فقہ الحدیث
اس حدیث میں امام کے آمین کہنے کا ذکر نہیں، لہٰذا اسے سابقہ حدیث کے ساتھ ملا کر سمجھا جائے گا۔
تنبیہ: بعض علماء نے کہا ہے کہ قول میں خطاب اگر مطلقاً ہو تو جہر پر محمول ہوتا ہے۔
عرض ہے کہ جس اصول کی تخصیص دلیل کے ساتھ ثابت ہو تو خاص کو علیحدہ کر لیا جاتا ہے اور باقی پر وہ اصول جاری رہتا ہے۔ جیسا کہ تشہد کا خفیہ پڑھنا ثابت ہے۔ لیکن آمین کا جہری نمازوں میں خفیہ پڑھنا ہرگز ثابت نہیں ہے، لہٰذا یہاں قول اپنے عمومی اصول پر ہی رہے گا اور اس پر مزید تائید یہ کہ صحیح مرفوع احادیث اور آثار سے آمین بلجہر ثابت ہے۔ «والحمدلله»
ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 133 24