🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) محاقلہ اورمزابنہ کی تشریح کےلیےدیکھیےحدیث: 2265 کا فائدہ نمبر: 2۔ (2) جس طرح...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
محاقلہ اورمزابنہ کی تشریح کےلیےدیکھیےحدیث: 2265 کا فائدہ نمبر: 2۔

(2)
جس طرح غریب آدمی کی مدد کےلیے نقد رقم دی جاسکتی ہے اسی طرح اسے زمین کا ٹکڑا بھی دیا جا سکتا ہے تاکہ وہ کاشت کر کے رزق حلال حاصل کرے اوریہ اس کےلیے آمدنی کا مستقل ذریعہ بن جائے۔

(3)
زمین بٹائی پرلینا یا دینا جائز ہے اس میں رقم اورمدت کا تعین وضاحت سے ہو جانا چاہیے تاکہ بعد میں اختلاف نہ ہو۔

(4)
سونے چاندی سے مراد نقد رقم ہے کیونکہ اُس دورمیں سونے کا سکہ (دینار)
اورچاندی کا سکہ(درہم)
رائج تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2449