🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) (مخابرہ) کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی كى زمین ہو اوردوسرا اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (مخابرہ)
کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی كى زمین ہو اوردوسرا اس میں کاشت کاری کرے اوران کے درمیان یہ معاہدہ ہو جائے کہ پیداوار میں سے اتنا حصہ کاشت کارکا ہے اوراتنا حصہ زمیں دار کا۔
اس کی جائز صورت یہ ہے کہ کل پیداوار میں سے حصہ مقرر کیا جائے مثلاً کل پیداوار کا نصف کاشت کارکا ہوگا ورنصف زمین کےمالک کا، یا ایک حصہ مزارع کا ہوگا اوردوحصے زمیندار کے۔
ممنوع صورت یہ ہے کہ کھیت کے فلاں حصے کے پیداوار مزارع کی ہوگی اورفلاں حصے کی پیداوار زمیندار کی۔ (دیکھیے حدیث: 2458)

(2)
ضرورت سے زائد زمین بغیر کسی معاوضے کے کسی ضرورت مند کو کاشت کےلیے دے دینا افضل ہے یعنی مالک اس کی پیداوار میں سے کچھ نہ لے۔
یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے۔

(3)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی تعمیل میں کوتاہی نہیں کرتےتھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2450