مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کرائے پر دینے کا مطلب یہ ہے کہ کاشتکار سےایک مقررہ رقم پرمعاہدہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کرائے پر دینے کا مطلب یہ ہے کہ کاشتکار سےایک مقررہ رقم پرمعاہدہ ہوجائے۔
وہ کاشت کرے اورپیداوار حاصل ہونے پرمقررہ رقم زمین کے مالک کو دے دے باقی اس کی اپنی آمدنی ہے۔
(2)
کرایہ نہ لینا اورکاشتکار کو بلا معاوضہ کاشت کرنے دینا افضل ہے رسول اللہ کی ممانعت افضل صورت کی ترغیب کےلیے ہے ویسے زمین کا کرایہ لینا جائزہے۔ (دیکھیے حدیث: 2456)
زمانہ جاہلیت میں مزارعت کی بعض ایسی صورتیں رائج تھیں جواسلام میں ممنوع ہیں۔
ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔ (دیکھیےحدیث: 2458، 2460)
(3)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مشکوک معاملات میں احتیاط سےکام لیتےتھے اورایسے کام سے پرہیز کرتےتھے جس میں کسی قسم کا شبہ ہو۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جوشخص شبہ والی چیزوں سےبچ گیا اس نےاپنے دین اوراپنی عزت کوبچا لیا۔ (صحیح البخاري، الإیمان، باب فضل من استبرالدینه حدیث: 52، وصحیح مسلم، المساقاۃ، باب أخذ الحلال وترک الشبھات حدیث: 1599)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2453