🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
قرآن مجید سات قراءتوں میں نازل ہوا
فقہ الحدیث
یہ حدیث دلیل ہے کہ قرآن مجید سات قراءتوں میں نازل ہوا اور ان میں سے جس قرأت میں بھی پڑھا جائے وہ بالکل صحیح ہے۔ یہ بھی واضح ہو گیا کہ ہر قرأت کا ہر صحابی کو علم نہیں تھا، اسی لیے سیدنا عمر اور سیدنا ہشام رضی اللہ عنہما کے درمیان اختلاف ہوا تھا اور جس روایت کو جوادی صاحب نے بطور اعتراض نقل کیا ہے اس میں بھی قرأءتوں ہی کا اختلاف ہے۔ بعض قرأءتوں میں «ان هذان لساحران» ہے تو بعض میں «ان هذين لساحران» ہے۔ جو «فاقرووا ما تيسر منه» کی رو سے بالکل درست ہیں۔
ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 133 40