مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) پانی سے مراد دریا اور چشمے وغیرہ کا پانی ہے۔ ہر شخص کو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
پانی سے مراد دریا اور چشمے وغیرہ کا پانی ہے۔
ہر شخص کو چاہیے کہ اپنی فصل کو پانی دے کردوسروں کےلیے چھوڑ دے۔
اگر کسی نے تالاب بنا کراس میں اپنے جانوروں کےلیے پانی جمع کیا ہے اپنی ضرورت کے لیے اپنے خرچ سےکنواں کھدوایا یا نلکا لگوایا ہے تب بھی افضل یہی ہے کہ کسی کو پانی سےمنع نہ کرے البتہ اسے یہ حق ہے کہ پہلے اپنی ضرورت پوری کرے۔
(2)
خود رو گھاس اورایندھن کی لکڑی کو ہر شخص اپنی ضرورت کے مطابق کاٹ کراستعمال کرسکتا ہے البتہ کاٹنے کے بعد وہ کاٹنے والے کی ملکیت ہوجائے گی چنانچہ وہ اسے فروخت کر سکتا ہے۔
(3)
حدیث میں مذکور تین چیزوں میں تمام مسلمان برابرکا حق رکھتے ہیں۔
مسلمانوں کی مملکت کےغیرمسلم بھی انھیں استعمال کرنے کا حق رکھتےہیں۔
مسلمانوں کا نام اس لیے لیا گیا ہے کہ وہ اکثریت میں ہوتےہیں اس لیے ان میں جھگڑا اوراختلاف پیداہونے کا امکان زیادہ ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2472