🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اگر کوئی شخص ایسی جگہ کنواں کھودے جو کسی کی ملکیت نہیں تووہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر کوئی شخص ایسی جگہ کنواں کھودے جو کسی کی ملکیت نہیں تووہ اس کنویں کا اورایک حد تک اس کے قریب کی زمین کا مالک ہو جاتا ہے تاہم اسے دوسروں کا اس پانی سےاستفادہ کرنے سے منع نہیں کرنا چاہیے۔

(2)
اس زمین کے قریب اگر گھاس وغیرہ اگی ہوئی ہو اور وہاں لوگوں کےجانور چرتے ہوں تو وہ جانور پانی پینے اس کنویں پرآئیں گے اسے ان جانوروں کو پانی پینے سے منع نہیں کرنا چاہیے۔

(3)
جانوروں کو پانی پینے سے روکنے کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس طرح وہ جانور دوسرے مقام پرچریں گے اوریہاں کی گھاس اس کے جانوروں کےکام آئے گی۔
یہ خود غرضی ہے اور مسلمانوں کی مشترک گھاس پرقبضہ کرنے کا حیلہ ہے اس لیے منع ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2479