مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) گواہ بنانے کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں کوئی شخص آ کر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
گواہ بنانے کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں کوئی شخص آ کر یہ دعوی نہ کرے کہ یہ چیز تومیری ہے لیکن اس میں خیانت کی گئی ہے مثلاً:
وہ تھیلی کی علامات پوری بتا دیتا ہے اور جب اسے وہ تھیلی دی جاتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ اس میں سے کچھ رقم نکال لی گئی ہے تو گواہ اس کی تردید کریں گے کہ رقم اتنی ہی تھی۔
(2)
وہ اللہ کا مال ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس شخص کو یہ مل دیے دیا ہے اب (ایک سال کےبعد)
اس کےلیے اس کا استعمال جائز ہو گیا ہے۔
(3)
اسلام میں دیانت داری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
گم شدہ چیز مالک کو واپس کرنا دیانت داری کا مظہر ہے۔
اس میں دوسرے کی خیر خواہی بھی ہے اور حرام یا مشکوک رزق سے اجتناب بھی۔
یہ سب صفات ایک مومن میں ہونا ضرور ی ہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2505