🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ام ولد کسی شخص کی لونڈی کو کہتے ہیں جس سے مالک اولاد...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ام ولد کسی شخص کی لونڈی کو کہتے ہیں جس سے مالک اولاد پیدا ہو جائے خواہ ایک ہی بچہ یا بچی پیدا ہو جائے۔
ام ولد کی جمع امہات اولاد ہے۔

(2)
جب آقا اپنی لونڈی سے جنسی تعلقات قائم کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں ہونے والی اولاد آزاد ہوتی ہے۔

(3)
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس باب (کتاب العتق باب ام الولد)
میں دو حدیثیں ذکر کی ہیں۔
ان میں کسی مسئلہ کی دلیل موجود نہیں۔
میرے خیال میں اس مسئلے میں سلف (صحابہ کرام ؓ)
میں قوی اختلاف موجود تھا اگرچہ متئاخرین میں ممنوع ہونے پراتفاق ہوگیا حتی کہ امام ابن حزم اور ان کے متبعین اہل ظاہر بھی ام ولد بیچنے کی ممانعت کے قائل ہو گئے لہٰذا دوسرا قول شاذ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ (فتح الباری باب مذکورہ بالا)
۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2517