🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت بریرہ کی مکاتبت کی رقم نو اوقیے کے بارے میں یہ طے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت بریرہ کی مکاتبت کی رقم نو اوقیے کے بارے میں یہ طے پایا تھا کہ وہ قسطوں میں ادا کی جائےگی اور سال میں ایک اوقیہ ادا کرنا ہوگا۔ (صیحح البخاري، البیوع، باب اشترط فی البیع شروط لاتحل، حددیث: 2167)

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو ان کی ناجائز شرائط تسلیم کرنے کا حکم دیا تاکہ کہیں وہ آزاد کرنے سے انکار نہ کردیں۔

(3)
خلاف شریعت شرط پر فریقین رضا مندی کا اظہار کردیں تب بھی وہ قانونی طور کالعدم ہی ہوتی ہے۔

(4)
کتاب اللہ سے مراد اللہ کا نازل کردہ حکم ہے خواہ وہ قرآن مجید میں مذکور یا رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کے علاوہ وحی کی بنیاد پر بیان فرمایا ہو۔

(5)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلےیہ حکم بیان فرم اچکے تھےاس لیے اس حکم کی بنیاد ان کی طے کردہ شرط کالعدم ہونے اعلان فرما دیا۔

(6)
اہم مسئلہ خطبے اور وعظ میں بیان کرنا چاہیے تاکہ سب لوگوں کوعلم ہوجائے۔

(7)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلطی پرتنبیہ فرمائی اورغلطی کرنے والے کا نام نہیں لیا تاکہ سب حاضرین کو معلوم ہو جائے یہ عمل غلط ہے اور کرنے واے کی بے عزتی یا رسوائی نہ ہو۔

(8)
ولاءایک تعلق کا نام ہے جو آزاد کرنے اور آزاد ہونے والے کے درمیان قائم ہوتا ہے اس وجہ سے ہونے والا کرنے کے خاندان کا فرد شمار ہوتا ہے۔
اگر آزاد کردہ غلام فوت ہو جائے اور اس کا کوئی نسبی وارث موجود نہ ہو تو اس کا ترکہ آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔

(9)
اگر آزاد کرنے والا فوت ہوجائے تو آزاد کردہ غلام اس کا وارث نہیں ہوتا کیونکہ زیر مطالعہ حدیث میں ارشاد ہے ولاء اس کی ہے جو آزاد کرے۔
واللہ أعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2521