🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق سمیت دیگرمحققین نے ضعیف قراردیا ہے تاہم بعض علماء...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق سمیت دیگرمحققین نے ضعیف قراردیا ہے تاہم بعض علماء نے اس حدیث کامفہوم بیان کیا ہے کہ حد اس وقت نافذ کرنی چاہیے جب جرم اس انداز سے ثابت ہو جائے کہ شک شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے۔
حضرت ماعز اسلمی سے زنا کا جرم سرزد ہوگیا تو انھوں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت آ کراعترف کرلیا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شاید تونے بوسہ لیا ہوگا، یا ہاتھ لگایا ہوگا یا نگاہ ڈالی ہوگی۔
جب انھوں نےصراحت سے اس غلطی کا اعترف کیا، جس کی سزا رجم ہے تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں رجم کی سزا دی۔ (صیحح البخاري، الحدود، باب ھل یقول الإمام للمقر لعلک لمست أوغمزت، حدیث: 2864)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2545