🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) مذکورہ حدیث ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دے کر کہا کہ حدیث...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
مذکورہ حدیث ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دے کر کہا کہ حدیث نمبر: 2544 اور225 اس سےکفایت کرتی ہیں علاوہ ازیں دیگر محققین نےبھی اسے صیحح قراردیا ہے لہٰذامذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باجود دیگر شواہد کی بنا قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحیحة للألبانی رقم: 2341)

(2)
برہنگی چپھانے سے ظاہری معنیٰ بھی مراد ہوسکتے ہیں جس کو کپڑے کی ضرورت ہو اسے کپڑا پہنایا جائے اور کسی کو رسوا ہونے سے بچانا بھی مراد ہو سکتا ہے کہ اگرکسی کے عیب کاعلم ہو جائے تو دوسروں کو بتانے کی بجائے اسے تنہائی میں نصیجت کی جائے تاکہ وہ باز آ جائے۔

(3)
کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی کوشش کرنے ولا خود ذلیل ہوکر رہتا ہے۔

(4)
عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
کسی کو رسواکرتے وقت یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ مجھ میں یہ عیب نہیں اس لیے مجھے رسوائی کا اندیشہ نہیں۔
انسان کسی بھی لمحے اپنی کمزوری کا یا شیطان کے وسوسوں کا شکار ہو کر گناہ کا مرتکب ہو سکتا ہےاس لیے اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کرنی چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2546