🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اقرارسے زنا کا جرم ثابت ہوجاتا ہے۔ (2) جرم کی سزا دینے کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اقرارسے زنا کا جرم ثابت ہوجاتا ہے۔

(2)
جرم کی سزا دینے کے لیے ضروری ہے کہ جرم کے ارتکاب کا علم ہو جائے اور کسی قسم کا شبہ نہ رہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے پوچھا تھا:
کیا تجھے جنون کی شکایت تو نہیں۔ (صیحح البخاري، الحدود، باب لایرجم المجنون والمجنونة حدیث: 6815)
 اس کے علاوہ اس سے پوچھا تھا:
شاید تونے بوسہ لیا ہو یا ہاتھ لگایا ہو یا (بری نیت سے)
دیکھا ہو (اورتو اسے زنا کہہ کر زنا کی سزا کا مطالبہ کررہا ہو)
۔
اس نے کہا نہیں اے اللہ کے رسول:
 (صیحح البخاري، الحدود، باب ھل یقول الأمام للمقر:
لعلک لمست أوغمزت، حدیث: 6824)

(3)
اس واقعہ سے حضرت ماعزبن مالک کی عظمت ظاہر ہوتی ہے کہ انھوں نے محض اللہ کے ڈرسے حد کے ذریعے جان دینا قبول کی۔

(4)
ضرورت کے موقع پر ایسے الفاظ کہنا جائز ہے جنھیں عام حالات میں حیا کے منافی سمجھا جاتا ہے۔

(5)
حدود کانفاذ مسجد سےباہر کرنا چاہیے۔

(6)
جوشخص خود اپنے جرم کا اقرتر کرے اگر وہ اس کے بعد اقرارسے منحرف ہو جائے تو اسے سزا نہیں دی جائے گی۔
اس واقعہ سے امام ترمذی نے یہ مسئلہ اخذ کیا ہے۔ (جامع ترمذي، الحدود، باب ما جاء فی درءالحد عن المعترف إذا رجع، حدیث: 1428)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2554