🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
پانی میسر نہ ہونے کی صورت میں تمیم کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز کفایت کر جاتی ہے، دہرانے کی ضرورت نہیں
فقہ الحدیث:
➊ پانی میسر نہ ہونے کی صورت میں تمیم کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز کفایت کر جاتی ہے، دہرانے کی ضرورت نہیں، اگرچہ نماز کے وقت ہی میں پانی مل جائے، جیسا کہ حدیث سے واضح ہو رہا ہے۔
➋ جس شخص نے وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھی، اس کی اِس دہری مشقت کی وجہ سے اسے ”دہرے اجر“ کی نوید سنائی گئی ہے۔
➌ واضح نص نہ ہونے کی بنا پر اجتہاد کیا جا سکتا ہے، لیکن نصوص کتاب و سنت کی موجودگی میں کوئی اجتہاد نہیں، اسی طرح دلائل واضح ہونے کے بعد وہ اجتہاد کالعدم قرار پائے گا، لہٰذا اب اس سلسلے میں صحابی کے اجتہاد کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل ہو گا۔
ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 133 8