🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ کے قوانین کوتبدیل کرکے اپنے بنائے ہوئے قوانین کو اللہ کے قوانین...
اردو حاشہ:
➊ اللہ کے قوانین کو تبدیل کر کے اپنے بنائے ہوئے قوانین کو اللہ کے قوانین کہنا یہودیوں کی صفت ہے۔ مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
➋ جو رسم و رواج شریعت کے خلاف ہوں انہیں شریعت کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔
➌ بائبل کے موجودہ نسخوں میں بھی زنا کے مجرم کے لیے سزائے موت کا ذکر موجود ہے۔ حضرت موسیٰ کی طرف منسوب کتاب استثنا میں اس طرح درج ہے:
”اگر کوئی مرد کسی شوہر والی عورت سے زنا کرتے پکڑا جائے تو دونوں مار ڈالے جائیں یعنی وہ مرد بھی جس نے عورت سے صحبت کی اور وہ عورت بھی۔ یوں تو اسرائیل میں سے ایسی برائی کو دفع کرنا، اگر کوئی کنواری لڑکی کسی شخص سے منسوب ہو گئی ہو، دوسرا آدمی اسے شہر میں پا کر اس سے صحبت کرے تو تم ان دونوں کو اس شہر کے پھاٹک تک نکال لانا اور اسے سنگسار کر دینا کہ وہ مر جائیں۔“ [استثناء، باب: 22، فقرہ: 22 تا 24]
➍ قانون کا نفاذ امیر غریب سب پر یکساں ہونا چاہیے۔
➎ صحیح مسئلہ چھپا لینا یہودیوں کی عادت ہے۔
➏ غیر مسلم سے بھی غیر اللہ کی قسم لینا جائز نہیں، بلکہ اس سے اللہ کی صفت کا ذکر کر کے قسم لی جائے جس کا وہ بھی قائل ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2558